فیروز آباد: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ فیروز آباد سے 22سالہ مقیم کے مرنے کی خبر آرہی ہے۔ جمعہ کے روز جیسے ہی فیروزآباد کے مقیم کو فیکٹری میں یہ خبر ملی کہ کئی علاقوں میں تشدد ہو رہا ہے اور وہاں کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں، وہ گھر کے لئے نکلے لیکن راستے میں ہی مقیم کے پیٹ میں گولی لگی، فوراً علاج کے لئے آگرہ لے جایا گیا، لیکن وہاں سے دہلی کے صفدر جنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں مقیم کی پیر کے روز دیر شام موت ہوگئی۔
واضح رہے مقیم کو جس وقت گولی لگی، جب مشتعل ہجوم اور پولیس کے درمیان پر تشدد جھڑپ ہو رہی تھی۔ فیروزآباد کے کونسلر اکرم نے ایک اخبار کو بتایا کہ گھر واپس آنے کے دوران مقیم کے پیٹ میں گولی لگی، مقیم ایک چوڑیوں کی فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ وہ اپنے سات بہن، بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔
فیروزآباد کے مقیم کی بھی ہوئی موت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS