طالبان کے حملہ میں افغان سیکورٹی فورسز کے 7فوجی ہلاک

    0

    کابل (ایجنسی)افغانستان کے شمالی  بلخ  صوبہ میں طالبان کے حملہ میں افغان سیکورٹی فورسز کے 7 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
    وزارت دفاع  نے حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا’’فوج کے مشترکہ کیمپ پر طالبان نے حملہ کیا جس میں فوج کے 7 جوان اور خفیہ محکمہ کے 3 افسران  ہلاک ہو گئے‘‘۔
    طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ طالبان نے چیک پوسٹ سے ہتھیار بھی لوٹ لیے۔
    اس دوران فوجی ذرائع نے بتایا کہ  فوج کے حملے میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS