نئی دہلی:دہلی کے شمال مغربی ضلع کے کراڑی علاقے میں ایک کپڑا گودام میں آتش زدگی ہوئی ہے۔ فائربریگیڈ کے ذرائع نے پیر کو
بتایا کہ یہ آگ اتوار کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے لگی تھی۔ اس وقت لوگ گودام میں سورہے تھے۔ حادثے میں اب تک 9 افراد کی
موت ہوچکی ہے ،اور 3 افراد کو نزدیک کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے۔ یہ گودام علاقے کی ایک تنگ گلی میں تھا، جس
کی وجہ سے آگ بجھانے میں محکمہ فائربریگیڈ کو کافی دقت ہوئی۔ حکومت دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے آتشزدگی میں مرنے والوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دیے جانے کا اعلان کردیا ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ 15دن میں دہلی کے مختلف علاقوں میں کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ دہلی کے رانی جھانسی روڈ پر واقع اناج منڈی میں 8 دسمبر کو شدید آگ لگی تھی، جس میں تقریباً 50افراد کی موت ہوئی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS