بہار میں بھی شہریت قانون کے شعلے بھڑک اٹھے ہیں۔بہار کے مختلف شہروں میں ٹرینیں روک دی گئی ہیں ،اور ٹڑیفک نظام بھی درہم برہم ہے۔بہار کی راجدھانی پٹنہ ،در بھنگا اور کھگڑیہ وغیرہ ٹرینیں روکیں گئی ہیں۔یہ احتجاج بائیں محاذ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ بہار کے لیڈر پپو یادو نے اوران کے ساتھیوں نے زنجیر باندھ کر اپنا احتجاج درج کرایا۔
پپو یادو نے کہا کہ حکومت نے پورے دیش کو ٹکڑے ٹکڑے میں بانٹ دیا ہے۔ غریبوں کے پاس کون سے کاغذات ہونگے، پاس پورٹ ہوگا،وہ کیسے اپنی شہریت ثابت کر سکیں گے ،آپ نے بارہ لاکھ بہاری اور جھارکھنڈیوں کو اس کے ذریعہ باہر کر دیا ہے۔ نارتھ ایسٹ بھی آپ کے قانونو کی وجہ سے چائنا میں چلا جائے گا ۔ دیش کہتا ہے قانون ایک ہے ،ہم ایک ہیں ہمارا خون ایک ہے ،ہماری جمہوریت ایک ہے ،لیکن آپ نفرت کی سیاست کر رہے ہیں۔ طلباء پر آپ مظالم کر رہے ہیں ،مہنگائی بڑھ چکی ہے اور روز گار ختم ہو چکا ہے لیکن آپ ہندو مسلم کی نفرت پیدا کر رہے ہیں۔
بہار میں ریلوے اور ٹریفک نظام تباہ و برباد ،حکومت نفرت کی سیا ست کر رہی ہے:پپو یادو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS