اتر پردیش : لکھنؤ میں پُر تشدد احتجاج، متعدد گاڑیاں کی گئیں نذر آتش

0

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں شہریت قانون کے خلاف کئی علاقوں میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ لکھنؤ کے حسن گنج کے مظاہروں نے پرتشدد شکل اختیار کرلی، جہاں پولیس کی کئی گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں۔ میڈیا کے مطابق ایک پولیس چوکی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔
راجدھانی لکھنؤ سمیت پورے صوبہ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ متعدد مظاہرین کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS