شہریت ترمیمی ایکٹ کو فوراً واپس لیا جائے:علماء

0

نئی دہلی: آج بروز بدھ مدرسہ عالیہ عربیہ مسجد فتحپوری دہلی میں فصیل بند شھر دہلی کے چار بڑے قدیم مدارس ۔مدرسہ عالیہ عربیہ ۔مدرسہ امینہ ۔مدرسہ حسین بخش ۔مدرسہ عبد الرب کے ذمہ داران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت حضرت مولانا محمد جمیل احمد نوحی صدر مدرس وشیخ الحدیث مدرسہ عالیہ عربیہ فتحپوری دہلی منعقد ہوئی۔ جسکا آغاز تلاوت کلام اللہ اور نعتیہ کلام سے ہوا،
جسکی نظامت  مولانا محمد مسلم قاسمی نے کی۔ 
میٹنگ میں تمام شرکاء نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ایک میمورنڑم صدر جمہوریہ ہند کو بھیجنے پر اتفاق کیاہے اور ام المدارس دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ بھیجے گئے میمورنڑم کی بھر پور تائید کی ۔ اس موقع پر علماء نے کہاکہ شھریت ترمیمی ایکٹ دستور ھند کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف ھےاور ہندوستانی باشندوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے والا اور گنگا جمنی تہذیب کو تباہ کرنے والا ھے۔ ھم ایسے قانون کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پر امن احتجاج کرنا ہر ہندوستانی شہر ی کا آئینی حق ھے، مگر جس طرح جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی۔ مسلم یونیورسٹی علیگڈھ ۔اور جے ۔ این۔یو کے  پر امن احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات پر پولیس نے لاٹھی چارج و ظلم و تشدد وبربریت کی ھے، وہ قابل مذمت ہے۔ ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منصفانہ جانج کرائی جائے
اور خاطی پولیس اہلکاروں کی نشاندہی کرکے قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔اور پر امن احتجاج کرنے والوں کو ان کے قانونی حق سے محروم نہ کیا جائے ۔
 میٹنگ میں  حضرت مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی ۔ حضرت مولانا عبدالرشید قاسمی ۔حضرت مولانا محمد ادریس قاسمی ۔حضرت مولانا مفتی زبیر احمد قاسمی۔مفتی محمد اشرف قاسمی۔
مولانا بشیر احمد قاسمی ۔ مولانا محمد ایوب قاسمی ۔مولانا ظفرالدین قاسمی ۔
مفتی عبدالوکیل قاسمی۔وجملہ استاتذہ مدرسہ عالیہ عربیہ فتحپوری دہلی ۔
اسرارارلحق قاسمی آفس سکریٹری مدرسہ عالیہ عربیہ فتحپوری دہلی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS