نئی دہلی: شہریت قانون تنازعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اب سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ شہریت ترمیم قانون پر سپریم کورٹ نے سنوائی کی۔ اس کے بعد مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے، اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں تقریباً 60 درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جس پر عدالت نے سماعت کی ہے۔ عرضی میں قانون کے آئینی حیثیت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شہریت ترمیم قانون پر روک لگانے سے انکار کر دیا، اب معاملے کی اگلی سماعت 22 جنوری،2020 میں ہو گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS