نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کا منفی کردار پیش کرنے کی مستقل کوششیں کی جارہی ہے۔ اور ان پر یہی الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ ان پر زیادتی نہیں کی گئی ہے، بلکہ ان لوگوں نے ہی شور شرابہ کیا ہے۔ جامعہ ملیہ میں پولیس کی بربریت کے بعد جامعہ کے طلباء نے ایک اور مثالی کرادار پیش کیا ہے۔ جامعہ کے موجودہ اور سابق طلباء نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی جانب جانے والی سڑک کی صفائی کی ہے۔ جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ نیو فرینڈس کالونی میں بھی صفائی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
واضح رہے کہ جامعہ کے طلباء نے گزشتہ دنوں شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے لیکن محکمہ پولیس نے ان پر مظالم کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے لاٹھی چارج کی، آنسوگیس کے گولے داغے اور فائرنگ کی، جس میں درجنوں طلباء زخمی ہوئے اور جامعہ کا کافی نقصان ہوا ہے۔
طلباء نے جامعہ ملیہ جانے والی سڑک کی صفائی کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS