شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں پر زور مظاہرے ہو رہے ہیں۔جس کے مد نظر وزیر داخلہ امت شاہ نے اس قانون میں تبدیلی کے آثار ظاہر کیے ہیں۔ دھنباد میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون کو لے کرشمال مشرق کے لوگوں میں کچھ شک ہے۔
امت شاہ نے کہا میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ نے مجھ سے ملاقات کی۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ کرسمس کے بعد اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکلے گا۔ اور انہیں اس قانون کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دراصل شہریت ترمیمی ایکٹ 2019 پر شمال مشرق میں پرتشدد مظاہروں کے درمیان بی جے پی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS