پٹنہ (ایجنسیاں): بہار بی جے پی کو دھچکا دیتے ہوئے مظفرپور سے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے آج کانگریس پارٹی کا ہاتھ تھام لیا۔ اجے نشاد نے دہلی میں کانگریس ہیڈکوارٹر میں بہار انچارج موہن پرکاش، کانگریس شعبہ ذرائع ابلاغ کے چیئرمین پون کھیڑا اور بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیات اختیار کی۔
मैं कांग्रेस के शीर्ष नेतृत्व का आभार व्यक्त करता हूं जिन्होंने मुझे पार्टी में शामिल होने का मौका दिया।
मैं कांग्रेस के लिए दिन-रात काम करूंगा।
: @NishadSri जी pic.twitter.com/yMwf3xthfd
— Congress (@INCIndia) April 2, 2024
اس موقع پر منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پون کھیڑا نے اجے نشاد کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’پتہ نہیں کہ 2 اکتوبر کو پیدا ہونے والا شخص بی جے پی میں اب تک کیا کر رہا تھا!‘
اس سے قبل بہار کی مظفر پور لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اجے نشاد نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: گمراہ کن اشتہار معاملے میں عدالت نے رام دیو کو لگائی پھٹکار
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعہ معلومات دی اور کہا کہ بی جے پی نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔