شہریت ترمیمی قانون : مغربی بنگال میں احتجاج جاری کئی بسیں نظر آتش

    0

    شہریت ترمیمی ایکٹ پرمغربی بنگال کے متعدد شہروں میں پرتشدد مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مظاہرین نے مرشد آباد کے علاقے ساگردیگھی میں مہیشاسر اسٹیشن پر توڑ پھوڑ کی۔
    شہریت ترمیمی ایکٹ کی مخالفت کرنے والے مظاہرین نے وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ کے پتلو کو نذر آتش کیا۔ اس کے علاوہ ، ہوڑہ میں مظاہرین نے شاہراہ بند کردی۔ اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کے شیل چھوڑے۔ مظاہرین نے کونا ہائی وے پر سرکاری بس سمیت متعدد پرائیویٹ بسوں کو نذر آتش کردیا۔
    شہریت ترمیمی قانون نے مغربی بنگال میں بھی ہنگاما کیا ہوا ہے۔جس میں ہفتے کے روز تناؤ میں اضافہ ہوا۔ مظاہرین نے سڑکوں کو بند کیا اور ریلوے اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ کیں۔ جس سے ٹریفک نظام درہم برہم ہو گیا۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS