سپول(ایس این بی): بہار میں بن رہے ملک کے سب سے لمبے پل کاایک سلیب گرنے کی خبر آرہی ہے۔حادثہ مدھوبنی کے بھیجا اورسپول کے باکر کے درمیان مریچا علاقے میں ہواہے۔اس حادثہ میں ایک مزدور کی موت ہوئی ہے۔جبکہ کئی مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔مہلوک بنگال کا رہنے والاتھا۔ریاست کے سڑک تعمیرات محکمہ کے وزیر وجے سنہا نے حادثہ کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ قصوروارپرسخت کارروائی کی جائے گی۔حادثہ مرکزی ٹرانسپورٹ اورشاہراہ وزارت کی جانب سے 1200کروڑ روپئے کی لاگت سے بن رہے اس 10.2کلومیٹر طویل مہاسیتو کا تعمیراتی کام کئی برسوں سے جاری ہے۔اس پل کی تعمیر کے بعد سپول سے مدھوبنی کی دوری 30کلومیٹر کم ہوجائے گی۔فی الحال لوگوں کو مدھوبنی جانے کیلئے100کلومیٹر کی دوری طے کرنی پڑتی ہے جو کم ہوکر70کلومیٹر ہوجائے گی۔
جانکاری کے مطابق اس حادثہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔وہیں 9لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔موقع پر پہنچی راحت بچاؤ کام کی ٹیم اورپولیس کی ٹیم نے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کے مطابق سپول کے بکور میں زیر تعمیر پل کا بڑاحصہ منہدم ہوگیا۔اس کے بعد وہاں پرافراتفری کاماحول قائم ہوگیا۔جانکاری کے مطابق پل کے پیلر نمبر50,51,52 کا گارٹر گرگیا۔سپول کے ڈی ایم کوشل کمار نے بتایا کہ اس حادثہ کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور9لوگ زخمی ہوگئے۔سبھی لوگوں کو باہر نکال لیاگیا ہے۔اس پل کو 1200کروڑ کی لاگت سے تیار کیاجارہاتھا۔
جمعہ کی صبح قریب7بجے اس حادثہ میں کئی دیگرافراد زخمی ہوگئے۔گارڈر گرا تو وہاں موجود پل بنانے والی کمپنی کے لوگ موقع سے فرار ہوگئے۔اس پل کو بنانے کا کنٹریکٹ ٹرانس ریل کمپنی کے پاس ہے۔اس پل کی اپروچ روڈ ملاکر پل کی لمبائی13.3کلومیٹر ہوگی۔بھارت مالا پروجکٹ کے تحت مدھوبنی کے اوماگاؤں سے مہیشی تاراپیٹھ(سہرسہ) کے درمیان بن رہے فور لین سڑک کے الائنمنٹ میں یہ پل بن رہاہے۔یہ تعمیر کام دوایجنسی مل کر کررہی ہے۔اس میں گیمن انڈیا اورٹرانس ریل لائٹنگ پرائیوٹ لمیٹڈ شامل ہے۔اس پل کی تعمیر بھارت مالاپروجکٹ کے تحت کی جارہی ہے۔بھارت مالاپروجکٹ5پیکج میں بن رہاہے۔انہی میں سے ایک پیکج میں اس پل کی تعمیر کی جارہی ہے۔یہ پل کئی نقطہ نظر سے بھی ہی اہم ہے۔
نیپال،بنگلہ دیش اوربھوٹان کے ساتھ شمال مشرق کے ریاستوں کو جوڑے گا۔ سڑک تعمیرات محکمہ کے وزیر وجے کمار سنہا نے کہا ہے کہ سپول۔مدھوبنی کے بھیجا بکور کے درمیان کوسی ندی پر زیر تعمیر پل کے ایک حصہ کے گرنے کی آج مجھے اطلاع ملی ہے۔اس میں ایک مزدور کی موت اورکچھ دیگر مزدور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔یہ واقعہ بہت ہی دکھ والا اوردل کو دہلالینے والاہے۔انتظامیہ کو زخمیوں کو بلاتاخیر مدد کرنے اورمکمل معاوضہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔زیر تعمیر پل گرنے کی جانچ کرائی جائے گی اورقصوروار افسران، انجینئر ومذکورہ کمپنی کے خلاف ضابطہ کیے مطابق جانچ کی کارروائی کی جائے گی۔ڈبل انجن کی حکومت میں بدعنوانی کو برداشت نیہں کیاجائے گا۔لوک نیدھی کی لوٹ کی چھوٹ کسی کو نہیں دی جاسکتی ہے۔اگر جانچ میں یہ بات سامنے آئے گی تو ذمہ دار ملازمین اورکمپنی پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ہم اس واقعہ کو لیکر لگاتار NHAI کے افسران سے رابطہ میں ہیں اورسبھی ضروری جانکاری حاصل کررہے ہیں۔اس پل میں کل171پیلر بن رہے ہیں۔ان میں سے 166پیلر کاتعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے۔ بکور کی جانب سے 36 پیلر اوربھیجا کی جانب سے 87 پیلر ہوں گے۔اس میں بکور کی جانب سے 2.1کلومیٹڑر اوربھیجا کی جانب سے 1کلومیٹر اپروچ روڈ کی تعمیر کی جانی ہے۔ اپروچ روڈ ملاکر پل کی لمبائی13.3کلومیٹر ہوگی۔
مزید پڑھیں 28 مارچ تک دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کوعدالت نے ای ڈی کی حراست میں بھیجا
بھارت مالا پروجکٹ کے تحت مدھوبنی کے امگاؤں سے مہیشی تاراپیٹھ(سہرسہ) کے درمیان بن رہے فور لین سڑک کے الائنمنٹ میں یہ پل بن رہاہے۔یہ تعمیراتی کام دو ایجنسیاں کررہی ہیں۔کوسی پر پل ضلع کے بکور سے مدھوبنی ضلع کے بھیجا کے درمیان بن رہے اس مہاسیتو کے دونوں جانب پشتہ(مشرقی اورمغربی) سے سیدھے جوڑاجارہاہے۔اس وجہ سے یہ مہاسیتو ملک میں سب سے لمبا ہوجائے گا۔بتادیں کہ بھارت مالا پروجکٹ فیز5کے تحت تعمیراتی کام جاری ہے۔اس پل کا کام اسی سال مکمل ہوناہے۔اس کا افتتاح 2023 میں ہونا تھا لیکن کورنا کی وجہہ سے تاخیر ہوئی اوراب مارچ2024میں ممکن ہے۔لیکن اس میں کچھ مزیدتاخیر ہوسکتاہے۔