ڈیبروگڑھ میں آر ایس ایس کا دفتر نذر آتش

0

شہریت ترمیمی بل کے خلاف آسام سمیت متعدد شہروں میں شدید احتجاج کا سلسلہ زوروں پر ہے۔ عوام میں اس قدر ناراضگی دیکھی جا رہی ہے کہ  مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات مستقل سامنے آرہے ہیں۔ اس ضمن میں ناراض مشتعل ہجوم نے آسام کے ڈیبروگڑھ میں واقع آر ایس ایس کے دفتر کو بھی نذر آتش کر دیا ہے۔

غور طلب ہے کہ عوام کی جانب سے ناراضگی کا اظہار بی جے پی لیڈران کے تئیں زیادہ دیکھا جا رہا ہے، مختلف مقامات پر بھی بی جے پی کے خلاف تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS