پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں شہریت ترمیمی بل منظور کیا جا چکا ہے۔ اس کے بعد مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی کے اگلے قدم کے تعلق سے قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ہیں۔
در اصل بی جے پی نے انتخابی منشور میں دفعہ 370 کو ختم کرنے،طلاق ثلاثہ کو ختم کرنے اور شہریت ترمیمی آئین لانے کا وعدہ کیا تھا۔ لوک سبھا انتخابات میں فتح کے تقریباً 77 ماہ کے اندر مودی حکومت نے اپنی حکومت کے دوسرے مرحلے میں یہ تینوں وعدے پورے کردیئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں اب بی جے پی کے اگلے قدم کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ کہا جارہا ہے کہ پارٹی یکساں سول کوڈ پر آگے بڑھ سکتی ہے۔ بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ پارٹی کی ترجیح ملک بھر میں این آر سی کو نافذ کرنا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS