نئی دہلی: شہریت ترمیمی بل کے خلاف مستقل آواز اٹھائی جارہی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ آنند شرما نے کہاکہ گزشتہ کچھ برسوں سے اس بل پر بحث ہو رہی ہے۔ 2016 میں بھی یہ بل لایا گیا تھا لیکن اس میں اور اس میں کافی فرق ہے۔ میں اس بل سے متفق نہیں ہوں، اس کی اسکروٹنی ہونی چاہئے۔ آپ کہہ رہے ہیں یہ تاریخی بل ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تاریخ اس بل کو کس نظریے سے دیکھے گا۔ پتہ نہیں کیوں اس بل کو لیکر اس قدر جلدی کیوں ہے۔
اسے پارلیمانی کمیٹی کو بھیجیں اور اسے دوبارہ دکھائیں ، اگلے اجلاس میں لےکر آتے لیکن حکومت ضد کر رہی ہے۔ حکومت اس معاملے کو اس طرح کررہی ہے ، گویا ہندوستان پر کوئی بدبختی آرہی ہے۔ پچھلے 72 سالوں میں ایسا نہیں دیکھا گیا۔
ہماری مخالفت سیاسی نہیں بلکہ آئینی اور اخلاقی ہے۔ یہ ہندوستانی آئین کی بنیاد پر حملہ ہے۔ یہ ہندوستان کی روح پر حملہ ہے۔ یہ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
کانگریس لیڈر آنند شرما کا شہریت ترمیمی بل پر بیان
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS