نئی دہلی: ناناوتی کمیشن نے گجرات میں 2002 کے فسادات میں اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی کی سربراہی میں حکومت کو کلین چٹ دے دی ہے۔
واضح رہے کہ ان فسادات میں 1000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے، ان میں سے بیشتر اقلیت طبقہ کے افراد شامل تھے۔ ریاستی وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جڈیجہ نے ایوان میں کمیشن کی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ کو اس وقت کی حکومت کے حوالے کرنے کے پانچ سال بعد ایوان میں پیش کیا گیا ہے۔ کمیشن نے اپنی 1500 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہا،اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی بھی ریاستی وزیر نے حملوں کو بھڑکایا ہو یا بڑھاوا دیا ہو۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کچھ جگہوں پر پولیس بھیڑ کو قابو کرنے میں ناکام تھی،کیونکہ ان کے پاس پولیس اہلکاروں کی تعداد کم تھی یا پولیس اہلکار اسلحہ سے لیس نہیں تھے۔ کمیشن نے احمد آباد شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کے واقعات پر کہا ،پولیس نے فسادات پر قابو پانے کے لئے طاقت کا مظاہرہ نہیں کیا جو ضروری تھا۔
ناناوتی کمیشن نے مجرم پولیس افسران کے خلاف تحقیقات یا کارروائی کی سفارش کی ہے۔
ناناوتی کمیشن نے گجرات 2002 فسادات پر نریندر مودی اور وزراء کو دی کلین چٹ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS