اجمیر (یو این آئی): راجستھان کے اجمیر میں ٹاڈا عدالت نے 30 سال پرانے 1993 راجدھانی ایکسپریس سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کے ملزم عبدالکریم عرف ٹنڈا کو بری کر دیا ہے، جب کہ اس معاملے کے دو دیگر ملزمین حمیم الدین عرف حمید اور عرفان کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
#Rajasthan: A TADA court in Ajmer acquits Abdul Karim Tunda of all charges after 30 years in 1993 Train Bomb blast case.
CBI failed to present any strong evidence against Abdul Karim Tunda,” says Tunda’s advocate, Shafiktullah Sultani.
The TADA court had framed charges against… pic.twitter.com/lmGE6oomt7
— Saba Khan (@ItsKhan_Saba) February 29, 2024
ٹاڈا عدالت نے آج پہلے سے طے شدہ تاریخ پر اپنا فیصلہ سنایا۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ٹنڈا کے خلاف عدالت میں الزامات ثابت نہیں کرسکی اور اسے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ اب سی بی آئی ٹاڈا کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں اپیل کرے گی۔
مزید پڑھیں: ہماچل میں شہ مات کا کھیل جاری، سکھو حکومت کو فوری راحت
خیال رہے کہ 5 اور 6 دسمبر 1993 کو کوٹہ، سورت، سکندرآباد، کانپور وغیرہ میں سلسلہ وار بم دھماکے ہوئے تھے جس سے پورا ملک دہل گیا تھا۔