یہ حادثہ جزیرے وائٹ آئی لینڈ پر پیش آیا ہے جزیرہ نیوزی لینڈ کے شہر سے تقریبا 30 میل کی دوری کے ساحل پر واقع ہے۔
حکام کے مطابق اس جزیرے سے 23 افراد کونکالا گیا ہے جن میں سے پانچ کی موت ہوگئی ہے۔ باقی 18 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے لیکن ان میں سے کچھ کو شدید زخمی ہیں۔
پیر کی شام ایک پریس کانفرنس میں ، نیوزی لینڈ پولیس کے ڈپٹی کمشنر جان ٹمس نے کہا کہ ان کا ایسا اندازہ ہے کہ اب بھی اس جزیرے پر کم سے کم 10 افراد لاپتہ ہیں۔
سرکاری ایجنسی(جیو نیٹ) کے مطابق ، وائٹ آئی لینڈ نیوزی لینڈ کا سب سے زیادہ فعال شنک آتش فشاں جانا جاتا ہے۔
حادثے سے قبل سائنس دانوں نے جزیرے پر آتش فشاں کی سرگرمی میں حالیہ اضافے کی اطلاع دی تھی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS