دہلی آتش زدگی  معاملے میں سیاسی بیان بازی

0

اناج منڈی میں لگی پر قابو پالیا گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو کافی مشکل سے ان میں جانا پڑا۔ یہاں کی گلیاں کافی تنگ ہیں اور یہ فیکٹری غیر قانون طور پر چلائی جارہی تھی۔ دہلی کی
اناج منڈی میں آج  ایک  فیکٹری میں صبح خو فناک حادثہ ہوا ۔اس حادثہ میں 43لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ موقع پر فائر بریگیڈ کے عملےکی مدد سے کئی لوگوں کو آگ کی چپیٹ سے
بچالیا گیا ہے۔ ایسے میں فائر بریگیڈ نے عمارت میں داخل ہوکر اپنی جان پر کھیل کر اکیلے 11لوگوں کی جان بچائی ۔
دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے فائر بریگیڈ کے عملے کی تعاریف کرتے ہوئے اسے حقیقی ہیرہ بتایا ہے ۔ جین نے ٹویٹ کیا کہ فائر بیگیڈ راجیش شکلا اصلی ہیرہ ہیں ۔ انہوں نے
11لوگوں کی زندگیاں بچائی ۔شکلا کی ہڈیوں میں شدید چوٹ لگنے کے باوجود بھی انہوں نے کام جاری رکھا۔
بلنڈ کے مالک ریحان کے خلاف سیکشن 304کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔ 
دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ  سنجے سنگھ نے کہا کہ یہ فیکٹری غیر قانونی طور چل رہی تھی اور ایم سی ڈی نے اس فیکٹری کو کیوں بند نہیں کیا ۔ فائر بریگیڈ  عملے نے صاف کیا ہم نے
کوئی سرٹیفیکیٹ نہیں دیا۔ 
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے واقعے کے متاثرین کو دو لاکھ روپے کی مالی مدد کا اعلان کیا ہے ان کا تعلق بہار سے ہیں
وزیر اعظم نریندر مودی نے اناج منڈی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کے لواحقین کے لئے مالی مدد کا اعلان کیا ہے
نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے(ان ڈی آر ایف)ڈپٹی کمانڈنٹ ادیتہ پرتاپ سنگھ اور ان کی ٹیم تلاشی کا کام کررہی ہے ۔ 
بی جے پی ایم پی گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ اس  معاملے کی ذمہ داری لینے چاہئے اور اس کی جانچ کی جانی چاہئے یہ ایک خوفناک حادثہ ہے ۔ میں یہ نہیں کہرہا ہوں کہ اس کو
سیاسی رنگ دیں، اس واقعہ کی مکمل تحقیق کی جائے۔
بہار کے وزیر سنجے جھا نے کہا ہے کہ دہلی  آگ ذنی  واقعہ میں زیادہ تر لوگوں کا تقلق  بہار اور پرو نچل سے ہے ۔ یہ حادثہ فائر ڈیپارٹمینٹ کی لاپرواہی سے ہوا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS