ہندوستان نے گھریلو پچ پر جیتی مسلسل 17ویں سیریز

0

رانچی (ایجنسیاں): ٹیم انڈیا نے انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک میچ باقی رہتے ہوئے سیریز پر قبضہ کر لیا۔ گزشتہ 12 سالوں میں ہوم گراؤنڈپر ہندوستان کی یہ مسلسل 17ویں سیریز جیت ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے پہلے ہی ہوم گراؤنڈ پر مسلسل سب سے زیادہ سیریز جیتنے کا ریکارڈاپنے نام کررکھا ہے۔ آسٹریلیا 10 سیریز جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان کو آخری بار ہوم گراؤنڈپر ٹیسٹ سیریز میں 2012 میں شکست کا سامناکرناپڑا تھا، تب انگلینڈ نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سے ٹیم انڈیا نے گھر پر کوئی سیریز نہیں ہاری ہے اور حریف ٹیم کو مسلسل 17 بار شکست دی ہے۔ ہندوستان نے انگلینڈ کے خلاف گھر پر مسلسل تیسری سیریز جیتی ہے۔ 2012 کے بعد ہندوستان نے 2016-17 میں انگلینڈ کو 3-0، 2020-21 میں 3-1 سے شکست دی تھی اور اب اس سیریز میں 3-1 کی برتری حاصل کر لی، اس دوران ہندوستان نے آسٹریلیا کو بھی ہوم گراؤنڈ پر3بار شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: معروف غزل گو پنکج ادھاس طویل علالت کے بعد 72 برس کی عمر میں دنیا کو الوداع کہا

ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف مسلسل 2-2 سے سیریز جیت ملی ہے، جبکہ افغانستان کے خلاف ایک سیریز جیت حاصل ہوئی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS