اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے، وہ جنگ نہیں ’نسل کشی‘ ہے: لوئیزلولا ڈی سلوا

0

برازیلیا(اے ایف پی): برازیل کے صدر نے غزہ میں جاری غیر قانونی اسرائیلی رجیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم پر ایک بار پھر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ یہ جنگ نہیں بلکہ معصوم بچوں و خواتین کا قتل عام ہے۔ برازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا نے کہ جن کے حالیہ اسرائیل مخالف بیانات، برازیلیا و تل ابیب کے درمیان کشیدگی کا باعث بھی بنے ہیں، نے غزہ میں جاری غیر قانونی اسرائیلی رجیم کے انسانیت سوز جنگی جرائم پر ایک بار پھر شدید تنقید کی ہے۔

عالمی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لوئیز لولا ڈی سلوا نے اپنے تازہ بیانات میں تاکید کی ہے کہ اسرائیل جو کچھ غزہ میں کر رہا ہے وہ’جنگ‘ نہیں بلکہ ’نسل کشی‘ ہے کیونکہ اس میں خواتین اور معصوم بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ برازیلی صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ غزہ کی خواتین و بچے بغیر خوراک یا ایک پیالہ دودھ کے، رات گزاریں!برازیلی صدر نے غیرقانونی و غاصب اسرائیلی رڑیم کے لیے واشنگٹن کی اندھی حمایت پر بھی شدید تنقید کی اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد کو منظوری سے روکنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ویٹو پاور کا استعمال مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔

واضح رہے کہ لوئیز لولا ڈیسلوا کی جانب سے امریکہ پر حالیہ شدید تنقید، جی- 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ان کی ملاقات کے ایک روز بعد سامنے آئی ہے۔اس بارے فرانس پریس نے بھی ایک امریکی اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انٹونی بلنکن نے صیہونی حکومت کی حمایت کے حوالے سے انجام پانے والی اس ملاقات میں برازیل کے صدر سے کہا ہے کہ امریکہ، غزہ کی پٹی میں صیہونی رجیم کی نسل کشی کی مذمت اور اس کے جرائم کو ہٹلر کے جرائم سے تشبیہ دینے پر مبنی برازیلی صدر کے بیانات کے خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں شدید دھند، ریڈ الرٹ جاری

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے برازیلی صدر نے غزہ میں جاری غاصب صیہونی رجیم کے جنگی جرائم کو ہٹلر کے جرائم کے مانند قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی میں نسل کشی کر رہی ہے اور غزہ کے خلاف انجام پانے والے صیہونی جرائم کی پوری تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS