کمل ناتھ کی کانگریس چھوڑنے کی خبریں گمراہ کن، اندرا کا تیسرا بیٹا کانگریس نہیں چھوڑے گا: پٹواری

0

بھوپال (یو این آئی): مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان، کانگریس کی ریاستی یونٹ کے صدر جیتو پٹواری نے دعویٰ کیا کہ یہ تمام خبریں بے بنیاد ہیں اور کوئی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ اندرا گاندھی کا ’تیسرا بیٹا‘ کانگریس چھوڑ سکتا ہے۔

یہاں صحافیوں سے بات چیت کے دوران مسٹر پٹواری نے کہا کہ اس بارے میں کئی دنوں سے خبریں چل رہی ہیں۔ 70 کی دہائی میں دو بھائیوں کی جوڑی بنی تھی، سنجے گاندھی اور کمل ناتھ، تب سے آج تک مسٹر کمل ناتھ کانگریس کے نظریے کو مضبوط کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی خاندان اورمسٹر کمل ناتھ کے خاندان کے درمیان ہمیشہ بہت اچھی ‘کیمسٹری’ ​​رہی ہے۔ جب مسٹر کمل ناتھ نے 1980 میں پہلی بار الیکشن لڑا تو محترمہ اندرا گاندھی نے انہیں اپنا تیسرا بیٹا بتایاتھا۔ 45 سال کے اس سیاسی سفر میں وہ ہر حالات میں کانگریس کے نظریات سے ہم آہنگ ہوکر بے خوفی سے اپنا کام کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ لمحہ بھی یاد ہے جب جیوترادتیہ سندھیا نے کانگریسکو چھوڑا تھا، تب بھی تمام کانگریسی مسٹر کمل ناتھ کے ساتھ کھڑے رہے۔

مزید پڑھیں: بی جے پی اور آر ایس ایس کی نفرت انگیز سوچ گاندھی کے نظریات کو شکست نہیں دے سکتی ہے: راہل گاندھی

اس کے ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسٹرکمل ناتھ سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، کوئی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ اندرا گاندھی کا تیسرا بیٹا کانگریس چھوڑ سکتا ہے۔ مسٹر کمل ناتھ نے ہی راجیہ سبھا کے لیے اشوک سنگھ کے نام طے کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS