کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسپتال میں داخل

0

نئی دہلی (یو این آئی): کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اس کے بارے میں واڈرا نے جمعرات کو کہا کہ میں اتر پردیش پہنچنے کے لیے بھارت جوڑو نیائے یاترا کا بے صبری سے انتظار کر رہی تھی، لیکن بیماری کی وجہ سے مجھے آج ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے مزید کہا کہ میں جیسے ہی بہتر محسوس کروں گی، میں اس سفر میں شامل ہو جاؤں گی۔ تب تک میں چندولی بنارس پہنچنے والے تمام یاتریوں، میرے ساتھیوں اور اتر پردیش کے پیارے بھائیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں، جو پوری تندہی سے یاترا کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: علی پور آتشزدگی: ہلاک شدگان کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا رقم

ذرائع کے مطابق کل یہ یاترا ساسارام ​​میں تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی کی یاترا موہنیا کے راستے چندولی میں داخل ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS