جج لویا کیس کی دوبارہ کرائی جاسکتی ہے جانچ: شرد پوار

    0

    ممبئی:این سی پی سربراہ شرد پوار نے جج لویا معاملہ پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے ایک مراٹھی نیوز چینل کو کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو اس مقدمے کی دوبارہ جانچ کرائی جائے گی۔
    انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر مطالبہ ہوتا ہے اور ضرورت محسوس کی جاتی ہے تو سی بی آئی جج برج گوپال ہرکشن لویا کی موت معاملہ کی دوبارہ جانچ ضرور ہوگی۔
    شرد پوار کا یہ بیان اس لیے کافی اہم ہے کیونکہ کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے یکم دسمبر کو ایک ٹوئٹ میں لویا کیس کی دوبارہ جانچ کرائے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں نوتشکیل شیوسینا- کانگریس-این سی پی اتحاد کی ادھو ٹھاکرے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایس آئی ٹی تشکیل دے کر لویا کی موت کا معمہ حل کیا جائے۔
    قابل غور یہ بھی ہے کہ سی بی آئی جج لویا کی موت معاملہ پر ایس آئی ٹی سے جانچ کرانے کے مطالبہ والی عرضی سپریم کورٹ نے اسی سال اپریل مہینے میں خارج کر دیا تھا۔ تین ججوں کی بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ مفاد عامہ عرضی کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS