یو سی سی پر دوسرے دن بھی بحث جاری، کانگریس نے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا

0

دہرادون (یو این آئی): اتراکھنڈ اسمبلی کے دہرادون بھون میں ایک خصوصی اجلاس میں یکساں سول کوڈ (یو سی سی) بل پیش کیے جانے کے دوسرے دن بدھ کو اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اسے سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یو سی سی میں لیو ان ریلیشن شپ اور شیڈول ٹرائب کو اس سے الگ رکھنے پر سوال اٹھائے۔
کانگریس ممبران بھون کپڑی، پریتم سنگھ، تلک راج بیہڑ، بھوون کاپڑی، ہریش سنگھ دھامی، آدیش چوہان، وکرم سنگھ نیگی، ای روی بہادر، وریندر جاتی نے یو سی سی کا خیر مقدم کرنے کے ساتھ ہی، اس میں موجود خامیوں کی نشاندہی بھی کی۔

مزید پڑھیں: مجھے سچ بولنے سے روکنے کے لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: دانش علی

ان سب نے یو سی سی بل کو سلیکٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر زور دیا۔
خبر لکھے جانے تک بحث جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS