بہرائچ(یواین آئی): اترپردیش کے ضلع بہرائچ کے شہر محلہ قاضی پورا باشندہ سابق اسمبلی اسپیکر ڈاکٹر وقار احمد شاہ کی بیوی و سابق ایم پی رعاب سعیدہ کا علی گڑھ میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔ان کی میت کو بہرائچ لایا جارہا ہے۔
شہر کے محلہ قاضی پور کی رہنے والی سابق ایم پی رعاب سعیدہ(75)شوہر سابق کابینی وزیر/سابق اسمبلی اسپیکر مرحوم ڈاکٹر وقار احمد شاہ ، اس وقت اپنی بیٹی الویرہ شادہ کے یہاں علی گڑھ میں رہتی تھیں۔ان کی طبیعت کچھ دنوں سے خراب چل رہی تھی۔ منگل کی صبح6:30بجے کے آس پاس ان کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا۔سابق ایم پی کے انتقال کی خبر ملتے ہی ضلع میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔
बहराइच से समाजवादी पार्टी की पूर्व सांसद रूबाब सईदा जी का इंतकाल, अत्यंत दुःखद।
ईश्वर उनकी आत्मा को शांति दें।
शोक संतप्त परिजनों को यह असीम दुःख सहने का संबल प्राप्त हो।
भावभीनी श्रद्धांजलि ! pic.twitter.com/zvswtijrhh
— Samajwadi Party (@samajwadiparty) February 6, 2024
مرحومہ کی تدفین منگل کی شام سات بجے آزاد انر کالج کے سامنے واقع چھٹے شاہ تکیہ کے نزدیک قبرستان میں ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ رعاب سعیدہ سال 1995 میں ضلع پنچایت صدر، سال 2004 میں ایم پی منتخب ہوئیں۔ اس سے قبل وہ تارا مہیلا انٹر کالج کی پرنسپل بھی تھیں۔ سابق ایم پی کا ایک بیٹا یاسر شاہ اور ایک بیٹی الویرہ شاہ ہیں۔
مزید پڑھیں: مندر میں سات سال کی بچی کے ساتھ منھ کالا کرنے والے مجرم کو 30 سال قید باشقت کی سزا
یاسر نے انجینئر نگ کی ہے جبکہ بیٹی ڈاکٹر ہے۔ یاسر شاہ نے نوکری چھوڑ کر سیاست میں قدم رکھا اور دو بار مٹیرا اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے منتخب ہوئے۔اس وقت یاسر شاہ کی بیوی ماریہ شاہ مٹیرا اسمبلی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔