نربھیا کی ماں کو اب بھی انصاف کا انتظار

0

 دہلی:7سال پہلے نربھیا کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کے سبھی ملزمینن نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک پھانسی کی سزا پا چکے ہیں۔
لیکن آج بھی انہیں پھانسی نہیں دی گئی ہے۔  لوگوں کے دلوں میں یہ سوال اٹھتا ہے کہ اس واقعہ کو7سال ہو چکے ہیں۔ ابھی تک نربھیا کے قاتلوں کو
پھانسی کی سزا کیوں نہیں دی گئی۔ 
سپریم کورٹ نے 2018 میں نربھیا کیس کے چاروں ملزمین کو پھانسی کی سزا کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی اپیل کو 
خارج کردیا تھا۔
سپریم کورٹ سے اپیل خارج ہونے کے بعد ان چاروں کے پاس کورٹ سے راحت کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ 
کیوریٹو پیٹیشن بھی ان کمزور معاملوں میں داْخل کی جاتی ہے۔ جس میں آپ کورٹ کے دئے فیصلے میں فنڈامینٹل ایرر تلاش کرسکیں اور جس سے یہ
صاف ہو کہ کورٹ کا فیصلہ بدلا جا سکتا ہے ۔
سزا ملنےکے بارے میں نربھیا کی والدہ آشا دیوی نے کہا ’میں نربھیا معاملے میں ملزمین میں سے ایک ملزم کی مافی عرضی خارج کئے جانے پر دہلی
حکومت کے فیصلے کی حمایت کرتی ہوں‘ مجھے امید ہے کہ ملزمین کو جلد سے جلذ پھانسی کی سزا ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS