پروگرام میں زار و قطار رونے لگیں عالیہ

    0

    مبئی: اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی باتوں اور حرکتوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ گزشتہ دنوں سے اپنی شادی اور آنے والی فلموں کو لے کر کافی سرخیوں میں ہیں۔ 
    لیکن حال ہی میں عالیہ ایک ویڈیو کو لے کر سرخیوں میں آ گئی ہیں۔ اس ویڈیو میں عالیہ بھٹ پھوٹ پھوٹ کر روتی دکھائی دکھائی دیں۔ عالیہ کے بغل میں ان کی بہن شاہین بھٹ بھی بیٹھی ہیں، جو انہیں چپ کرانے کی کوشش کرتی نظر آ رہی ہیں۔ عالیہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہا ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ایسی کون سی وجہ ہے جس نے عالیہ کو اس قدر رلا دیا ہے۔
    دراصل عالیہ بھٹ اپنی بہن شاہین بھٹ کے ساتھ ممبئی میں منعقد خواتین کے ایک سیمینار میں پہنچی تھیں۔ اس دوران وہ بات کرتے ہوئے اپنے آنسو نہیں روک پائیں۔ سیمینار میں اپنی بہن شاہین کے ڈپریشن کے بارے میں بات کر رہی تھیں۔ عالیہ بات کرتے کرتے اچانک پھوٹ۔ پھوٹ کر رونے لگیں۔ عالیہ کو روتے دیکھ کر ان کی بہن شاہین فوراً ان کے پاس آئیں اور انہیں چپ کرانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی خود کو رونے سے روک نہیں پائیں۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS