چنڈی گڑھ (یو این آئی): پنجاب کے ضلع سنگرور کو گرین اسکول پروگرام کے تحت ملک میں بہترین ضلع کے طور پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
وزیر اعلی بھگونت مان نے بدھ کے روز خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ … جس دن سے چلا ہوں میری منزل پے نظر ہے، آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا…۔ سنگرور ملک کا بہترین ضلع۔ مبارکباد…
जिस दिन से चला हूँ मेरी मंज़िल पे नज़र है
आँखों ने कभी मील का पत्थर नहीं देखा..
ਸੰਗਰੂਰ ਦੇਸ਼ ਚ ਨੰਬਰ 1 ਜਿਲਾ ਵਧਾਈਆਂ
Sangrur has been awarded as the best district in the country under Green Schools Programme. pic.twitter.com/WbXri8CLFV— Bhagwant Mann (@BhagwantMann) January 31, 2024
قابل ذکر ہے کہ سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرمنٹ (سی ایس ای) کا گرین اسکول پروگرام (جی پی ایس) ہر سال ملک بھر کے ایسے اسکولوں کو ایوارڈ سے نوازتا ہے جو ماحولیات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ضلعی جج نے ریٹائرمنٹ کے آخری وقت میں ہندو فریق کو گیان واپی مسجد کے تہہ خانے کے اندر پوجا کرنے کی اجازت دی