نئی دہلی (ایجنسیاں): فرانسیسی صدر ایمینوئل میکروں نے کرتویہ پتھ پر جمعہ (26 جنوری) کو یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے کے چند گھنٹے بعد رات کے وقت راجدھانی دہلی میں واقع درگاہ نظام الدین اولیا پر حاضری لگائی۔ درگاہ میں مشہور صوفی نظام الدین اولیا اور ان کے شاگرد امیر خسرو کی قبر ہے اور یہاں روزانہ بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔
نئی دہلی کے قلب میں واقع اس 700 سال پرانے مقدس مقام کے دورے کے دوران وزیر خارجہ ایس جے شنکر بھی فرانسیسی صدر ایمینوئل میکروں کے ساتھ موجود تھے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق میکروں رات تقریباً 9.45 بجے درگاہ پر پہنچے اور آدھے گھنٹہ تک یہاں رہے۔
مزید پڑھیں: بہار میں سیاسی اتھل پتھل کے درمیان سب کی نگاہیں نتیش پر
اس دوران انہوں نے اس جگہ کی مشہور قوالی سے بھی لطف اٹھایا۔ میکروں جتنی دیر تک درگاہ میں رہے، اتنی ہی دیر وہ وہاں کے منتظمین سے کچھ معلومات حاصل کرتے نظر آئے۔