جعلی امریکی یونیورسٹی سے تقریباً 90 طلباء گرفتار،زیادہ تر ہندوستانی شامل

    0

    نئی دہلی: امریکہ میں 90 طلباء گرفتار کیا گیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن فراڈ کوجانچ  کے لئے حکومتِ امریکہ  نے یہ یونیورسٹی قائم کی ہے۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے مارچ میں 161 طلباء کو جعلی یونیورسٹی سے گرفتار کیا تھا۔ ان میں زیادہ تر ہندوستانی شامل تھے۔
    واضح رہے کہ امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے اب تک 250 سے زائد طلباء کو گرفتار کیا ہے ، جنہیں ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمہ کے ذریعہ ڈیٹرائٹ میٹروپولیٹن علاقے میں یونیورسٹی آف فارمنگٹن میں داخلہ دلانے کی لالچ دی گئی تھی۔ یہ یونیورسٹی اب بند ہو چکی ہیں۔
    فیڈرل پراسیکیوٹرز کا دعویٰ ہے کہ طلبا جانتے تھے کہ یہ ایک جعلی یونیورسٹی ہے کیونکہ وہاں کلاسز نہیں ہوتی تھیں۔ٹیکساس کے ایک ایٹورنی راہل ریڈی جنہوں نے کچھ طلباء کی نمائندگی بھی کی یا کچھ کو مشورہ دیا تھا، انہوں نے مقامی میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ امریکہ نے ان کمزور لوگوں کو  جال میں پھنسایا ہے، جو صرف قانون کو برقرار رکھ کر رہنا چاہتے تھے۔
    میڈیا کی چند رپورٹس میں بتایا گیا کہ جعلی یونیورسٹی سے گریجویٹ پروگرام کے لئے سہ ماہی تقریباً2,500 امریکی ڈالر وصول کیے جاتے ہیں اور اوسط  قیمت ایک ہزار امریکی ڈالر ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS