سادھوی پرگیہ کو وزرات دفاع کی کمیٹی سے کیا گیا باہرس

0

نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر کے خلاف سخت کاروائی ہوئی ہے۔ سادھوی نے گزشتہ روز متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس کے نتیجے میں انہیں پارلمینی کمیٹی سے باہر کا راستہ دکھا دیا گیا ہے۔ سادھوی کو وزارت دفاع کی پارلیمانی کمیٹی سے بھی نکال دیا گیاہے۔ بی جےپی کی پارلیمانی کمیٹی کی میٹینگوں سے بھی پرگیہ کو نکال دیا گیا ہے ۔ ایجنسی کے مطابق سادھوی پرگیہ ٹھاکرے کے خلاف ان کی پارٹی بھی سخت کارروائی کرے گی ۔ ان کو پارٹی سےبھی نکالا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کل کا بیان قابل اعتراض تھا۔ بی جے پی اس طرح کے بیان بازی اور نظریات کی باکل حمایت نہیں کرتی ہے۔
واضح رہے کہ یہ معاملہ لوک سبھا کا ہے ۔ لوک سبھا میں ایس پی جی امیڈ مینٹ بل پر بحث ہو رہی تھی، اسی دوران ڈی ایم کے کےممبر پارلیمنٹ اے راجا  گوڈسے کے ایک بیان کا حوالہ دے رہے تھے کہ اس نے مہاتما گاندھی کو کیوں مارا تو سادھوی پرگیہ نے انہں بیچ میں ہی ٹوک دیا۔ سادھوی نے کہا تھا کہ آپ ایک دیش بھکت کی مثال نہیں دے سکتے ہیں۔ پرگیہ کے اس بیان کو لوک سبھا کے ریکارڈ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ 
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS