سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو منور رانا کے گھر پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا

0

نئی دہلی: دنیائے اردو کے معروف شاعر منور رانا کو ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ لکھنئو کے عیش باغ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ ان کا انتقال 71برس کی عمر میں اتوار سوموار کی نصف شب لکھنؤ کے ایس جے پی جی آئی میں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ امرا ض قلب اور گردے کے عارضے میں مبتلا تھے۔ پیر کے روز دوپہر بعد نماز ظہر تقریباً 1.45 بجے ندوہ کالج کیمپس میں منور رانا کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ مولانا جعفر حسنی نے نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں سیاسی و ملی جماعتوں کے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی وہیں ریاست کے سابق وزیر اعلی اکھیلش یادو نے منور رانا کے گھر پہنچ کر تعزیت پیش کیا۔

اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں پیدا ہونے والے منور رانا نے اردو ادب میں شاعری کے ذریعہ اپنا منفرد مقام حاصل کیا۔ ان کی اردو میں ہندی کے ساتھ ساتھ اودھی کی بھی جھلک صاف دکھائی دیتی ہے۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے ساتھ ایک بیٹا تبریز رانا اور دو بیٹیاں سمیہ رانا اور فوزیہ رانا ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف شاعر منور رانا نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک، پی ایم مودی سمیت دیگر رہنماؤں نے پیش کیا خراج عقیدت

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS