چنڈی گڑھ کے میئر انتخابات سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا

0

چنڈی گڑھ(ایس این بی): عام آدمی پارٹی (آپ) نے چندی گڑھ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ ہفتہ کو ہالوماجرا (وارڈ نمبر 20) سے بی جے پی کونسلر گروچرنجیت سنگھ کالا کو ایم ایل اے کلونت سنگھ نے باضابطہ طور پر عام آدمی پارٹی میں شامل کیا۔ اس دوران کلونت سنگھ کے ساتھ راجبیر سنگھ گھمن (او ایس ڈی وزیراعلیٰ پنجاب)، چندی گڑھ کے شریک انچارج ڈاکٹر سنی سنگھ اہلووالیہ، پردیپ چھابڑا اور پریم گرگ بھی موجود تھے۔

اب “آپ” کے کونسلروں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ وہیں بی جے پی کونسلروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ واضح رہے کہ 18 جنوری کو ہونے والے میئر کے انتخابات سے عین قبل عام آدمی پارٹی نہ صرف مضبوط ہوئی ہے بلکہ بی جے پی کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے۔عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے بعد کونسلر کالا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے بی جے پی چھوڑ کر عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: خواجہ معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں مودی کی جانب سے چادر پیش

انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی والوں نے میرے گھر والوں کو گمراہ کرکے میرے اغوا کی جھوٹی افواہیں پھیلائی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے کلدیپ کمار ٹیٹا کو 18 جنوری کو ہونے والے میئر کے انتخابات کے لیے میئر کا امیدوار قرار دیا ہے۔ جبکہ نیہا مساوت کو سینئر ڈپٹی میئر اور پونم کو ڈپٹی میئر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ جنہوں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS