کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کل سے،تھیم سانگ جاری

0
کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘ کل سے،تھیم سانگ جاری
کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘ کل سے،تھیم سانگ جاری

نئی دہلی (ایجنسیاں): کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘ 14 جنوری سے شروع ہونے جا رہی ہے۔ اس یاترا کا مقصد مودی حکومت کے 10 سال کے دوران ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔ اس یاترا میں راہل گاندھی بھی شرکت کریں گے۔ جمعہ کو پارٹی نے اپنا تھیم سانگ جاری کیا جس کی ٹیگ لائن ’سہو مت، ڈرو مت‘ ہے۔ اس گانے کو پارٹی کے تمام سوشل میڈیا ہینڈلز پر شیئر کیا گیا ہے۔ کانگریس کی ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ کے گانے میں احتجاج کرنے والی خواتین پہلوانوں، راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ اور کسانوں اور مزدوروں کے ساتھ کانگریس لیڈر کی بات چیت کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔

راہل گاندھی نے بھی ’بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘کے گانے کا ویڈیو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پرشیئر کیا ہے۔۔ انہوں نے لکھا کہہم پہنچیں گے تک، نیائے کا حق ملنے تک،گلی، محلہ، سنسد تک، نیائے کا حق ملنے تک، سہومت، ڈرومت۔ کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹر پر کہا کہ ’بھارت جوڑو نیا ئے یاترا‘گزشتہ 10 سالوں کی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے ہے۔ اس کا تھیم سانگ آج ریلیز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اسے سننے اور شیئر کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: چنڈی گڑھ کے میئر انتخابات سے قبل بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا

واضح رہے کہ’بھارت جوڑو نیائے یا یاترا‘ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہوگی، 15 ریاستوں میں 6700 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہوئی 20 مارچ کو ممبئی میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کے ذریعہ کانگریس 100 پارلیمانی حلقوں اور 337 اسمبلی حلقوں کا احاطہ کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS