شیخ حسینہ پانچویں باربنیں بنگلہ دیش کی وزیراعظم

0

ڈھاکہ،(ایجنسیاں): بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عام انتخابات میں جیتنے والی عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد کو ملک کی نئی وزیراعظم کے طو رپر حلف دلایا۔ شیخ حسینہ حکومت کی کابینہ میں 37وزراء کو شامل کیا گیا ہے، جن میں 14نئے چہرے ہیں۔ کابینہ سکریٹری محبوب حسین نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ساتھ کابینہ میں 25کابینی وزراء اور 11وزرائے مملکت کو شامل کیا گیا ہے۔

محترمہ حسینہ نے اپنی نئی کابینہ میں 14نئے چہروں کو جگہ دی ہے۔مسٹر حسین نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے ساتھی وزراء جمعرات کی شام 7 بجے حلف لیا۔ نومنتخب کابینہ کے ارکان کی تقریب حلف برداری کے بعد وزراء کو قلمدان دیے جائیں گے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ کو ملک کی نئی وزیر اعظم مقرر کیاتھا۔ یہ محترمہ حسینہ کی بطور وزیر اعظم مسلسل چوتھی مدت ہے،ویسے مجموعی طور پر وہ پانچویں بار وزیر اعظم بنی ہیں۔ قبل ازیں محترمہ شیخ حسینہ اور ان کی پارٹی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے غزہ پر حملے،23357 فلسطینی جاں بحق

خیال ر ہے کہ عام انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے پارلیمنٹ کی 298 نشستوں میں سے 225نشستیں حاصل کی تھیں۔ ان میں سے صرف عوامی لیگ نے 222نشستیں حاصل کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS