عراق اور کویت کے سربراہان کی فون پر ہوئی بات چیت

    0

    عراقی وزیراعظم عادل، امیر کویت اور وزیراعظم صباح الخاللد کے مابین فون پر گفتگو ہوئی ہے۔ تسنیم خبررساں ایجنسی ایران کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امیرکویت صباح الاحمد الجابر الصباح اور وزیراعظم صباح الخالد سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
    عبدالمہدی نے کویتی اعلی حکام سے عراق اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی۔ عبدالمہدی نے کویت اور عراق کے درمیان جاری تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کی۔
    امیر کویت نے عراقی وزیراعظم کو اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کویت عراق کی جمہوری حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت عراق کے ساتھ اقتصادی اور دیگر معاملات میں مکمل تعاون کے لئے تیار ہے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی وزیراعظم نے قطر کے امیر کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق کو سیاسی طور پرتنہا کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب ، امریکا اور اسرائیل عراقی حکومت کو سیاسی طور تنہا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS