نئی دہلی/بھوپال/چنڈی گڑھ (ایجنسیاں): راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت 7 ریاستوں میں ہفتہ کی صبح بھی گھناکہرا دیکھا گیا۔ محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش میں 30 اور 31 دسمبر کو کہرے کیلئے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ ہماچل اور اتر پردیش میں کہرے کی وجہ سے سڑک حادثات میں 5 افراد کی موت ہو گئی۔ دوسری طرف دہلی ہوائی اڈے سے پروازوں میں مسلسل چوتھے دن بھی تاخیر جاری رہی۔ صبح 8.30 بجے تک 80 پروازیں اور 30 ٹرینیں شیڈول کے مطابق نہیں چلیں۔ نارتھ ریلوے کے مطابق زیادہ تر ٹرینیں 2 گھنٹے سے 6 گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی تھیں۔ جمعرات کو 134 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جن میں بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں شامل تھیں۔
آئی ایم ڈی کے مطابق، 31 دسمبر کو کہرے کی وجہ سے پنجاب، ہریانہ، دہلی، اتر پردیش، بہار، شمالی راجستھان اور شمالی مدھیہ پردیش کے کچھ ہوائی اڈے، ہائی ویز اور ریل راستے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ 30 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیان کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ سمیت شمال مغربی اور وسطی دہلی میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بہت گھناکہراکئی مقامات پر برقرار رہ سکتا ہے۔
مغربی ہمالیہ، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور شمال مشرقی ہندوستان کے کچھ حصوں میں گھناکہرا ہوسکتا ہے۔ایجنسی کے مطابق ہریانہ، پنجاب، دہلی اور اتر پردیش کے کچھ حصوں میں 30 اور 31 دسمبر کو کولڈڈے کے حالات ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، ڈھائی ماہ میں تقریباً 30 ہزار بم برسا دیے
وہیں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو، جنوبی کیرالہ، لکشدیپ کے کچھ حصوں، انڈمان نکوبار کے جنوبی جزائر اور شمال مشرقی ہندوستان میں ایک یا 2مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔