غزہ پٹی کو امداد فراہم کرنے کا کام بے حد مشکل: اقوام متحدہ

0

غزہ (یو این آئی): غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ہی اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ پٹی میں اسرائیلی بمباری اور جھڑپوں کی وجہ سے پٹی کو امداد فراہم کرنے کا کام مشکل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خبررساں دفتر نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے امداد (اوسی ایچ اے) کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی کے بیشتر علاقوں بالخصوص وسطی علاقے میں 23 سے 26دسمبر تک فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے ہولناک بمباری کی ہے۔

العربیہ کے مطابق امدادی رابطہ دفتر نے مزید کہا کہ بمباری میں 24اور 25دسمبر کو 3 پناہ گزین کیمپوں البریج، النصیرات اور المغازی پر 50سے زیادہ حملے کئے گئے اور درجنوں فلسطینیوں کو مار دیا گیا ہے۔ اسرائیل کی ان کارروائیوں نے امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ ڈالی۔ ان کیمپوں کو جوڑنے والی سڑکیں بھی تباہ ہوگئی ہیں۔

ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں (یواین آرڈبلیو اے) کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح اب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں مکمل تباہ ہونے لگا ہے۔

مزید پڑھیں: جب فلسطینی ریاست قائم ہوگی تواسرائیل کو تسلیم کرنے پر بات کریں گے: خالد مشعل

فرانس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ تک انسانی امداد کی مکمل اور بلا روک ٹوک ترسیل میں سہولت فراہم کرے۔ اس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کوبھی دہرایا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS