سوامی نتیہ آنند کے آشرم سے 2 سادھوی گرفتار

0

فرضی باباؤں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ روز کسی نہ کسی کی گرفتاریاں ہوتی رہتی ہیں ۔اس ضمن میں گرو سوامی نتیہ آنند کے آشرم اور اس کی جانب سے چلائے جارہے اسکول میں مبینہ طور پر دو نابالغ بچوں کو جبراً رکھنے اور ان کے ساتھ غیراخلاقی رویہ اپنانے کے معاملے میں پولس نے آشرم کے مقامی آپریٹر سمیت دو سادھویوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
احمدآباد کے ایس پی (دیہی) اڑ وی اساری نے یو این آئی ہندی کو بتایا کہ آشرم کی آپریٹراور ان کی معاون کو اغوا، بچوں کو جبرا روک کر رکھنے وغیرہ اور ان سے مزدوری کرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
دونوں کو عدالت میں پیش کرکے مزید جانچ کےلئے انہیں ریمانڈ پر لیا جائے گا۔ اس معاملے میں ملزم بنائے گئے نتیہ آنند سے بھی پولس پوچھ تاچھ کرے گی اور ضرورت پڑی تو گرفتار کرے گی۔
واضح رہے کہ نتیہ آنند کے تمل ناڈو کی رہنے والی سابق پیروکار جناردن شرما نے گزشتہ یکم نومبر کو پولس کے سامنے الزام عائد کیا تھا کہ یہاں ہاتھی جن علاقے میں دہلی پبلک اسکول کی زمین پر بنے اس آشرم اور اسکول میں ان کے چار میں سے تین بچوں کو جبراً رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پولس نے 14 سال کی ان کی ایک بیٹی اور 12 سال کے بیٹے کو وہاں سے بازیاب کرایا اور حال ہی میں اس معاملے میں مجرمانہ معاملہ درج کرایا گیا تھا۔ اسی معاملے میں آشرم سے دونوں سادھویو ں کو آج گرفتارکیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS