نئی دہلی (ایجنسیاں): وزیر اعظم نریندر مودی نے پہلی بار دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے معاملے پر بیان دیا ہے۔ فنانشل ٹائمس کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ کچھ واقعات امریکہ اور ہندوستان کے تعلقات کو پٹری سے نہیں اتار سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہمارے ملک کا کوئی شہری کسی دوسرے ملک میں اچھا یا برا کام کرتا ہے تو ہم ذمہ داری لیتے ہیں۔ اگر ہمیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا تو ہم تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ ہم قانون کی پیروی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: جس پتھر کی برسوں سے پوجا کی جا رہی تھی وہ ڈائناسور کا انڈا نکلا
دراصل، امریکی حکومت نے الزام لگایا تھا کہ نیویارک میں پنوں پر جان لیوا حملہ کرنے کی سازش رچی گئی تھی۔ اس میں ہندوستان کا ہاتھ تھا۔