مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے

0

دبئی(ایجنسیاں): آئی پی ایل 2024 کے لیے نیلامی میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور کپتان پیٹ کمنز کو 2023 میں ٹورنامنٹ جیتنے والی پوری ٹیم سے بھی زیادہ رقم ملی ہے۔ چنئی سپر کنگز نے آئی پی ایل 2023 میں ٹائٹل جیتا، جس کے بعد انہیں 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی۔ لیکن 2024 کی نیلامی میں اسٹارک اور کمنز کو 20 کروڑ روپے سے زیادہ میں خریدا گیا۔
اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 24.75 کروڑ روپے کی قیمت ادا کرکے آسٹریلوی فاسٹ بولر کو اپنا حصہ بنایا۔ اسٹارک کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ کولکاتا اور گجرات ٹائٹنز نے آخر تک اسٹارک کے لیے بولی لگائی جس میں کے کے آر جیت گیا۔ اسٹارک کو بین الاقوامی کرکٹ اور آئی پی ایل کا بھی اچھا تجربہ ہے۔ وہ اس سے پہلے آئی پی ایل کے دو سیزن کھیل چکے ہیں۔
جبکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم نے 20.50 کروڑ روپے میں خریدا۔ کمنز ایک ایسا کھلاڑی تھا جس کی بنیادی قیمت 2 کروڑ روپے تھی۔ حیدرآباد کے ساتھ ساتھ، رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی کمنز کے لیے بولی لگائی تھی، لیکن آر سی بی ٹیم اسے اپنا حصہ نہیں بنا سکی۔
گزشتہ سیزن یعنی آئی پی ایل 2023 ایم ایس دھونی کی کپتانی میں چنئی سپر کنگز نے جیتا تھا۔ آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کے بعد چنئی کی ٹیم کو 20 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی جو کہ 2024 کی نیلامی میں مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کی قیمت سے کم ہے۔وہیں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو چنئی سپر کنگز نے 14 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس طرح مچل اسٹارک کے علاوہ پیٹ کمنز اور ڈیرل مچل ٹاپ 3 مہنگے کھلاڑی تھے۔
اس سے قبل 2023 آئی پی ایل کی منی نیلامی میں سیم کرن ٹورنامنٹ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے تھے۔ پنجاب کنگز کی ٹیم نے سیم کرن کو 18.50 کروڑ میں خریدا تھا جس کا ریکارڈ اس نیلامی میں پیٹ کمنز نے توڑا اور کمنز کا ریکارڈ مچل اسٹارک نے توڑا۔ پہلے کمنز کو 20 کروڑ (20.50 کروڑ) سے زیادہ کی قیمت پر خریدا گیا اور پھر اسٹارک کو 24.75 کروڑ میں خریدا گیا۔
کمنز، جنہوں نے گزشتہ سیزن میں آئی پی ایل کو چھوڑا تھا، 2020 کی آئی پی ایل نیلامی میں سب سے مہینے فروخت ہوئے تھے۔ انہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے 15.50 کروڑ میں حاصل کیاتھا۔اس نے 14 میچوں میں 12 وکٹیں حاصل کیں جن میں اس سیزن میں 4 وکٹیں بھی شامل تھیں۔
آج یہاں شروع ہونے والی نیلامی میں آئی پی ایل کی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کربولی لگائی۔ہندوستانی آل راؤنڈر ہرشل پٹیل کو پنجاب کنگز نے 11.75 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ راجستھان رائلز نے ویسٹ انڈیز کے بلے باز روومین پاول کو 7 کروڑ 40 لاکھ روپے میں خریدا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ کو 6 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدا ہے۔ جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹزی کو ممبئی انڈینز نے 5 کروڑ روپے میں خرید کر ٹیم میں شامل کیا۔ ہندوستانی تجربہ کار کھلاڑی شاردل ٹھاکر کو چنئی سپر کنگز نے 4 کروڑ روپے دے کراپنے ساتھ جوڑا ہے۔

مزید پڑھیں: سمیر رضوی کی بھی آئی پی ایل نیلامی میں قسمت چمکی، شاہ رخ کو گجرات نے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا

ٹیم نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر راچن رویندرا کو 1.8 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو دہلی کیپٹلز نے 4 کروڑ روپے میں خریدا۔ سری لنکا کے آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا کو سن رائزرز حیدرآباد نے 1.5 کروڑ روپے میں ٹیم میں شامل کیا ہے۔افغانستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی کو گجرات ٹائٹنز نے نیلامی میں 50 لاکھ روپے میں خرید لیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS