دہلی میں اب نہیں ہوگا طاق و جفت نافذ

0

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے آج پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح کم ہوگئی ہے۔ اس لیے دہلی میں آڈ ایون کی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے اس موقع پر حزب اختلاف پارٹیوں پر بھی طنز کیا۔اور سپریم کورٹ میں داخل کیے گئے حلف نامے کا بھی تذکرہ کیا۔
سی ایم کیجریوال نے کچی کالونیوں کے معاملے پر کہاکہ ہم چار برسوں تک مرکزی حکومت پر دباؤ بناتے رہیں گے۔کیجریوال نے مزید کہاکہ آپ کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں۔کوئی سرٹفکیٹ دے رہا ہے جب کہ کیجریوال رجسٹری دلوائے گا۔
سی ایم کیجریوال نے کہاکہ اگر کچی کالونیاں پکی نہیں ہوئیں تو پوری دلی میں اندولن شروع کیا جائے گا۔سی ایم کیجریوال نے یہ بھی کہاکہ دہلی کے مختلف علاقوں میں سیور کی پائپ لائن ڈال دی گئی ہے،لیکن سیور کے کنکشن نہیں لے رہے ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ 31مارچ تک نئے نئی سیور کے لیے درخواست مفت دی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS