غزہ میں مزید تشدد اور دردکو روکنے کا واحد راستہ فی الفور اعلان ِجنگ بندی: ترک مندوب

0

نیویارک (یو این آئی): اقوام متحدہ میں ترکیہ کے مستقل مندوب سیدات اونال نے کہا ہےکہ غزہ میں مزید تشدد اور دردکو روکنے کا واحد راستہ فی الفور اعلان ِجنگ بندی ہے۔
اونال نے اسلامی تعاون گروپ اور عرب گروپ کی درخواست پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا۔
غزہ میں تقریباً 10 ہفتوں سے ایک غیر معمولی تباہی عمل میں آنے پر زور دیتے ہوئے اونال نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں، بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ملبے میں دبے افراد کی تعداد کا علم نہیں۔
غزہ کی صورتحال کےتنازعات کے علاقائی پھیلاؤ کے خطرے کو سنجیدگی سے بڑھانے کا انتباہ دیتے ہوئے اونال نے کہا “یہ واضح ہے کہ مزید تشدد اور مصائب کو روکنے کا واحد راستہ فوری جنگ بندی ہے۔ غزہ میں اضافی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے بلا روک ٹوک اور مناسب انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
اونال نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ میں انسانی وقار کے بنیادی تقاضوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، اور اجتماعی سزا اور جبری نقل مکانی جنگی جرائم ہیں، “انسانیت کے خلاف جرائم ناقابل قبول ہیں۔”

مزید پڑھیں: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کا انتقال

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عالمی برادری کو غزہ میں جاری قتل عام پر بے حس نہیں رہنا چاہیے، سفیر اونال نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایک بار پھر غزہ کے مسئلے پر انسانیت کے اجتماعی ضمیر کی عکاسی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS