راجستھان کے بیکانیر میں درد ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ آج پیر کے روز صبح کے وقت ایک ٹرک اور بس کے درمیان زوردار ٹکر ہوگئی۔
جس میں تقریباً 14افراد کی موت ہوگئی، جب کہ تقریباً25افراد کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔سبھی زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثہ نیشنل ہائیوے11پر واقع ڈونگرگڑھ کے قریب پیش آیا ہے۔حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔
اس حادثے پر راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غور طلب ہے کہ بیکانیر میں ایک ہفتے کے اندر یہ دوسرا حادثہ ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS