لداخ ہمارا، اسے ہندوستان کا یونین ٹیریٹری بنانا غلط: چین

0

بیجنگ (ایجنسیاں): کشمیر میں آرٹیکل 370 ہٹانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں چین نے کہا ہے کہ وہ ہندوستان کے فیصلے کو قبول نہیں کرتاہے۔ چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ اس فیصلے سے بیجنگ کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ہند چین سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ سے چین کا رہا ہے۔

چین نے مزید کہا کہ ہم نے ہندوستان کے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کردہ یونین ٹیریٹری لداخ کو کبھی تسلیم نہیں کیا۔ ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا کہ سرحد کا مغربی حصہ چین کا ہے۔اس سے قبل منگل کو ماؤ ننگ نے کشمیر کے معاملے پر کہا تھاکہ ہند- پاک کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آ رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت اسے پرامن طریقے سے حل کرنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:’میں مسلمان ہوں، جہاں چاہوں عبادت کروں، کون روکے گا‘

چین نے کہا کہ دونوں فریقین کو بات چیت اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چاہیے، تاکہ خطے میں امن و استحکام پیدا ہو سکے۔ حکومت ہندنے 5 اگست 2019 کو جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹا دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS