مظفرنگر:اترپردیش کے مظفر نگر میں سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کرنے کے جرم میں تین افراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔ایودھیا تنازعہ معاملے میں مستقل سوشل میڈیا پر متنازعہ پوسٹ کی جارہی ہے۔ جس کے خلاف انتظامیہ سخت ہے اور کاروائی کی جارہی ہے۔
تھانہ انچارج یشپال دھاما نے بتایا کہ ایودھیا فیصلے کے خلاف صادق ملک نے متنازعہ پوسٹ کی تھی اور اس کے دو ساتھیوں نے لائک کیا تھا۔ معاملے درج ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے 14دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS