شروع ہوگیا دنیا کا میلہ ’ٹریڈ فیئر

0

ٹریڈ فیئر کا افتتاح مرکزی وزیر نتن گڈکری کے ہاتھوں ہوا۔ 27 نومبر تک چلنے والے اس میلے میں دنیا بھر کی چیزوں کو دیکھنے اور خریدنے کا موقع ملے گا۔ پرگتی میدان میں تعمیری کام کی وجہ سے اس بار بھی میلہ مخصوص جگہ پر منعقد ہورہا ہے، اس کے باوجود میلے میں 20 سے بھی زیادہ ممالک کے 135 سے زیادہ پارٹنر شامل ہوئے ہےں۔ گزشہ سالوں کی طرح چین کی مصنوعات لوگوں کے لےے توجہ کا مرکز رہنے والی ہے ۔ محدود جگہ میں ہی ریاست نے اپنے یہاں بہترین مصنوعات بنانے والے کاریگروں کو جگہ دی ہے۔ ہنرہاٹ ہمیشہ کی طرح دیہی دستکاروں کی کاریگری کا نمونہ پیش کررہا ہے۔ افتتاحی 5 دن کاروباریوں کے لےے کھولا گیا ہے، ابتدائی 5 دنوں کو پوری طرح سے کاروباریوں کے لےے ریزرو کئے جانے کا مقصد یہی ہے کہ ہندوستانی کاروباری بیرون ملک جانے میں قاصر ہےں انہےں اس فیئر کے توسط سے منچ دستیاب کرایا جائے۔ اس بار ٹریڈ فیئر میں آسٹریلیا، بحرین، بنگلہ دیش، بھوٹان، چین، ہانگ کانگ، انڈونیشیا وغیرہ ممالک کو اپنے مصنوعات کی نمائش کرنے کا موقع ملا ہے۔ اس سال افغانستان کو ساجھیدار ملک اور جنوبی کوریا کو فوکس ملک کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک اور ریاستوں سے شرکت کررہے 800 سے زیادہ شرکا کے ساتھ ہی ناظرین کو ہر دن دوچار ہونا پڑے گا۔ حالانکہ اٹپو انتظامیہ کی طرف 4 اے آر پیوری فائر لگائے گئے ہےں، جو فضائی آلودگی صاف کرنے میں ناکافی ہے۔ 2500 سے زیادہ سیکورٹی دستوں کو میلے کی سیکورٹی میں تعینا کیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر دن 25-30 ہزار ناظرین میلہ دیکھنے پہنچیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS