مہاراشٹرمیں کس کی حکومت بنے گی ابتک پس وپیش برقرار ہے۔ لیکن آہستہ آہستہ مطلع صاف ہوتا نظر آرہا ہے۔ حکومت کون بنائے گا کانگریس کی میٹںگ کے بعد صاف ہونے والا ہے۔
شام چار بجے دہلی میں کانگریس کی میٹنگ ہونے والی ہے۔جس میں مہاراشٹر کے سبھی پارٹی لیڈران بلائے گئے ہیں۔اس میٹںگ میں شیوسینا کو حمایت دیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔دوسری جانب کانگریس کے فیصلے کے بعد این سی پی بھی اپنا فیصلہ کرے گی۔ اگر این سی پی اور کانگریس میں اتفاق رائے ہوجاتا ہے تو آج شام تک ہی حکومت سازی کا مسئلہ حل ہوجانے کے آثار نظر آرہے ہیں۔
کیوں کہ بی جے پی اور شیوسینا کا اتحاد اروند ساونت کے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی ختم ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ اروند ساونت مودی کابینہ میں مرکزی وزیر تھے۔
اروند ساونت کا استعفیٰ،بی جے پی شیوسینا اتحاد ختم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS