نئی دہلی:ملک کے مختلف حصوں میں پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی تقریبات انتہائی سادگی اور جوش سے منائی گئی۔ ایک طرف جہاں حیدرآباد میں اس موقع پر مختلف جلوس نکالے گئے تو دوسری جانب بنگال کے مسلمانوں میں بھی کافی جوش وخروش دکھائی دیا۔وادی کشمیر میں جشن میلاد کے جلوسوں کو نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ وادی کشمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے، جب عید میلاد النبی کی تقریبات پر جزوی پابندی عائد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ احتیاط کے طور پر درگاہ حضرت بل میں بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم وہاں حسب قدیم کی طرح خصوصی مجلس کا اہتمام ہوا، جس میں درگاہ کے ارد گرد رہنے والے لوگوں نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ حضرت بل کو چھوڑ کر وادی میں کسی بھی جگہ لوگوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندیاں عائد نہیں تھیں۔وہیں لوگوں نے مساجد، زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں منعقد ہونے والی میلاد تقریبات میں بھرپور شرکت کی۔
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو پیغمبر اسلام محمد کے یوم ولادت’میلاد النبی‘ کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد دی۔ مسٹر کووند نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ ’پیغمبر محمد کے یوم ولادت ،عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطنوں ، بالخصوص اپنے مسلم بھائی بہنوں کو مبارک دیتا ہوں۔ آئیے ہم سب ان کی زندگی سے درس حاصل کرکے آپسی بھائی چارے اور رحمدلی کے ساتھ سب کی خوشحالی کےلئے کام کریں‘۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کر کے کہاکہ ’میلاد النبی پر مبارکباد، پیغمبر محمد کی تعلیمات ہمیں تحریک دیتی ہےں۔ ایشور کرے یہ دن معاشرے میں ہم آہنگی اور ہمدردی کے احساس کو بڑھائے۔ ایشور سے چاروں اطراف امن کی دعا کر تا ہوں‘۔
- Business & Economy
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- Opinion & Editorial
- Politics
حیدر آباد میں تزک و احتشام کے ساتھ عیدمیلاالنبیؐ کا اہتمام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS